حیدرآباد ۔ 23جون(اعتماد نیوز) آج حیدرآباد کی Additional Chief Metropolitan Magistrate (ACMM) خصوصی عدالت میں ستیم اسکام سے متعلق گوہوں اور ان سے پوچھ تاچھ کے تمام تفصیلات کو پیش کیا گیا۔جن میں 216 گواہوں کے ساتھ ساتھ 3,038 دستاویزات پیش کئے گئے تھے۔ 7,
2009, جنوری کو اس کمپنی کے دھوکہ دہی سے متعلق اسکام کا انکشاف کیا گیا۔ کروڑوں روپئے کے اس اسکام میں اس کمپنی کے راما لنگا راجو اور انکے بھائی کو ملزم قرار دیا گیا۔ اسکے بعد سی بی آئی تحقیات بھی کی گئیں۔ عدالت نے 26جون کو آخری فیصلہ سنانے کا اعلان کی ہے۔